اسپین: وزیر اعظم کی اہلیہ بھی کورونا کا ہوئیں شکار
یورپی ملک اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی 45 سالہ اہلیہ بیگونا گومز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
یورپی ملک اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی 45 سالہ اہلیہ بیگونا گومز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق بیگونا گومز دنیا کی دوسری خاتون اول ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں، ان سے پہلے کینیڈا کے وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی 13 مارچ کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اہلیہ کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی خود کو قرنطینہ کر دیا تھا اور ممکنہ طور پر ان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا لیکن ابھی تک ان میں کورونا سے متاثر ہونے کی علامات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اٹلی کے وزیر اعظم 48 سالہ پیدرو سانچز کی اہلیہ کا ٹیسٹ 14 مارچ کو اس وقت کیا گیا تھا جب کہ وزیر اعظم ہاؤس میں آنے جانے والے کچھ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
نیوز ایجنسی (اے پی) نے اسپین کے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپین کی خاتون اول 45 سالہ بیگونا گومز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور ممکنہ طور پر اب وزیر اعظم کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول اور وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے، تاہم انہیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر نگہداشت میں رکھا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی اہلیہ کا ٹیسٹ اس وقت کرایا گیا تھا جب اسپین کے 2 وزیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور دونوں متاثرہ افراد وزیر اعظم ہاؤس کا دورہ کر چکے تھے۔