ایران سے لائے گئے 234 ہندوستانی پہنچے جیسلمیر
کورونا وائرس میں پھنسے 234 ہندوستانی واپس ہندوستان آئے ہیں۔ اس میں 131 طلبہ اور 103 زائرین شامل ہیں۔
کورونا وائرس میں پھنسے 234 ہندوستانی واپس ہندوستان آئے ہیں۔ اس میں 131 طلبہ اور 103 زائرین شامل ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے ایرانی حکومت اور ہندوستانی سفارتخانے کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران میں پھنسے 234 لوگوں کو جیسلمیر لایا گیا ہے۔ انہیں ہندوستانی فوج کے تندرستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے بتایا کہ ہندوستانی شہریوں کو ایک لازمی مدت کے لئے ماہر میڈیکل آفیسرز کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ بیرون ملک سے واپس آنے والے ہمارے شہریوں کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لئے فوج تعینات ہیں۔
دینک جاگرن کے مطابق 44 ہندوستانی زائرین کی دوسری کھیپ جمعہ کو ایران سے لائی گئی تھی۔ پہلی کھیپ منگل کے روز ہندوستان آئی تھی۔ بتادیں کہ ایران بھی چین کے بعد وائرس کے بدترین پھیلنے والے ممالک میں شامل ہے۔ وہاں اب تک 611 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ 12،729 افراد اس وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا ، "ایران میں پھنسے 234 ہندوستانی ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔" اس میں 131 طلبہ اور 103 زائرین شامل ہیں۔ آپ کی کاوشوں کے لئے سفیر دھامو گدام اور ہندوستان_ ایران ٹیم کا شکریہ۔ ایرانی حکام کا شکریہ۔