ڈبلیو ایچ او: یورپ اب کورونا وائرس کی وبا کا نیا مرکز ہے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کی جگہ اب یورپ کو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا نیا مرکز قرار دے دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کی جگہ اب یورپ کو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا نیا مرکز قرار دے دیا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق جمعہ کے روز جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈورز ایڈہانوم گھیبریتس نے کہا کہ اب روزانہ یورپ میں اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جتنے چین میں اس وبا کے عروج میں سامنے آرہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممالک کو اس وبا سے لڑنے کے لیے منظم فکر اور متفقہ پلاننگ کی ضرورت ہے،صرف ٹیسٹنگ تک محدود نہ رہیں، صرف قرنطینہ کو ہی اہمیت نہ دیں، صرف سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے کو ترجیح نہ دیں، بلکہ سب پر عمل کریں، ہر ملک کو دیگر ممالک کے تجربے کو دیکھنا چاہیے اور یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ یہ ہمارے ساتھ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ جان لیوا غلطی ہے، ایسا کسی بھی ملک کے ساتھ ہوسکتا ہے۔
aXA6IDMuMTQ5LjIzMi4yMTUg
ejasoft island