امریکی صدر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں جو منفی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں جو منفی ہیں۔
وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق گزشتہ شام ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ اس وقت کیے گئے تھے جب ٹرمپ نے برازیلی صدرکے وفد سے ملاقات کی تھی۔
برازیلی صدرکے پریس سکریٹری کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹرمپ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
دوسری طرف امریکی نائب صدر پنس اور ان کی اہلیہ بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ بیگونا گومز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے اور وہ بھی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ سے قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی موذی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xNzEuOCA= ejasoft island