پاکستان : کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر خصوصی ٹاسک فورس کا قیام
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور آگاہی کے حوالے سے اقدامات شروع کردیے ہیں، وزارت خارجہ میں کورونا سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئ
وزارت خارجہ پاکستان نے اپنی وزارت کےملازمین کو کورونا سے بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور آگاہی کے حوالے سے اقدامات شروع کردیے ہیں، وزارت خارجہ میں کورونا سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی خصوصی ٹاسک فورس پاکستان میں موجود غیر ملکی مشنز سے رابطہ رکھے گی، ٹاسک فورس بیرون ممالک پاکستانی مشنز سے بھی ہمہ وقت رابطہ رکھے گی۔
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ میں الیکٹرانک فائل کے نظام کو بھی فعال بنادیا گیا ہے، نظام کو آن لائن فائلوں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جائے گا، تمام حکام و ملازمین کے لیے کورونا سے بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر آگاہی کے لئے طبی ٹیم کے ہمراہ معلوماتی نشستوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
aXA6IDUyLjE0LjIyNC4xOTcg
ejasoft island