عمران خان: پائیدار امن کی کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اشرف غنی کی طرف سے دوسری مدت کے لیے افغانستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر انھیں مبارک باد دی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اشرف غنی کی طرف سے دوسری مدت کے لیے افغانستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر انھیں مبارک باد دی ہے۔
ساتھ ہی صدر غنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن وخوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
voa news کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پائیدار امن کی دلی خواہش کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن قائم ہونے سے نہ صرف افغان عوام کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ اس کی وجہ سے افغانستان سے متصل پاکستان کے قبائلی اضلاع کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔
انھوں نے یہ بات ضلع مہمند میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاک افغان سرحد پر تجارتی راستے کھولنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے فروغ سے پاکستان کے سابق قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں۔
aXA6IDMuMTM3LjE0My4yMTkg ejasoft island