عمران خان: کورونا وائرس سے متعلق روزانہ آگاہ کرنے کی ہدایت
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے متعلق روزانہ قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اس خطرہ سے آگاہ رہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جن سے خوف وہراس پیدا ہو۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے متعلق روزانہ قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اس خطرہ سے آگاہ رہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جن سے خوف وہراس پیدا ہو۔
اے آر وائی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی ہے اور ان کے علاوہ معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شریک کی ہے۔
اس اجلاس میں ملک میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی مشورہ کیا گیا ہے اور اس موقع پر چاروں وزرائےاعلٰی کے علاوہ معاون خصوصی ظفر مرزا نے بھی شرکا کے سامنے اپنی بات رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لئے صوبوں کی مختلف تجاویز پرغور کیا گیا ہے اور نمازِ جمعہ سے متعلق علمائے کرام کے مشوروں کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید ہوئی ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش رہے ہیں لہذا ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاون خصوصی ظفر مرزا ہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
aXA6IDMuMTM1LjIxOS4xNjYg
ejasoft island