انٹرٹینمنٹ
کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخوا کے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، لہذا عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلیف دی جائے گی اور سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر جاری نہیں ہوگا۔
aXA6IDMuMTQ1LjIxNS44MyA= ejasoft island