کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ایمرجنسی فنڈ کے قیام کے لیے وزیر اعظم مودی کی تجویز
وزیراعظم نریندر مودی نے‘ سارک ملکوں کے رضاکارانہ عطیے کی مدد سے کووِڈ-19 سے نمٹنے کےلئے ایک ہنگامی فنڈ تشکیل دینے کی تجویز رکھی ہے۔ انہوں نے اس فنڈ کےلئے ہندوستان کی طرف سے شروع میں دس ملین امریکی ڈالر دینے کی پیشکش کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے‘ سارک ملکوں کے رضاکارانہ عطیے کی مدد سے کووِڈ-19 سے نمٹنے کےلئے ایک ہنگامی فنڈ تشکیل دینے کی تجویز رکھی ہے۔ انہوں نے اس فنڈ کےلئے ہندوستان کی طرف سے شروع میں دس ملین امریکی ڈالر دینے کی پیشکش کی۔
نيوز اون اير کے مطابق وزیراعظم نے یہ پیشکش کل‘ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی سارک ملکوں کی قیادت کرتے ہوئے کی۔ کانفرنس کا مقصد‘ خطے میں کووِڈ-19 سے نمٹنے کےلئے ایک مشترکہ مضبوط حکمت عملی تیار کرنا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے وائرس پھیلنے کے ممکنہ وسیلوں اور اس کی زد میں آنے والے لوگوں کی بہتر طریقے سے شناخت کرنے کےلئے اس بیماری پر نظر رکھنے کا ایک مربوط پورٹل قائم کیا ہے۔ بیماری پر نظر رکھنے والے اِس سافٹ ویئر کا سارک ملکوں کے ساتھ اشتراک کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ‘ ڈاکٹروں اور ماہرین کی تیزی سے کارروائی کرنے والی ایک ٹیم قائم کررہا ہے۔ جس کے پاس جانچ کٹس اور دیگر آلات بھی ہوں گے، اور ضرورت پڑی تو اس ٹیم کو سارک ملکوں میں خدمات کےلئے تیار رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سارک ممالک ایک مشترک تحقیقی پلیٹ فارم تشکیل دے سکتے ہیں، تاکہ جنوب ایشیائی خطے میں اس وبائی بیماری پر قابو پانے پر کی جانے والی تحقیق میں تعاون کرسکے۔ طبی تحقیق کی ہندوستانى کونسل اس طرح کے کام میں تعاون کی پیش کش کرسکتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سارک ملکوں کو‘ کووِڈ-19 کی صورت حال سے نمٹنے کےلئے مل کر تیاری اور کام کرنا چاہئے اور مل کر کامیابی حاصل کرنی چاہئے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMTYuMTAyIA==
ejasoft island