اٹلی: کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک
کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 809 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 809 ہوگئی ہے۔
چین کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس نہایت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں کل متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
خیال رہے کہ اٹلی کے لومبارڈے اور میلان نامی علاقے وبا کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں 1500 کے قریب افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔
aXA6IDMuMTQuMTMwLjI0MSA= ejasoft island