ہندوستانی وزیر اعظم: کورونا وائرس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سارک ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم ہند نے مزید کہا ہے کہ 1400 ہندوستانیوں کو الگ الگ ممالک سے لایا گیا ہے۔ انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، لہذا سارک ممالک کو احتیاط برتنی ہوگی۔
نیوز 18 کے مطابق وزیر اعظم مودی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے جنوری سے ہی اسکریننگ شروع کردی تھی، تاہم ہندوستان میں اس کو لے کر بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے اور مزید کورونا کی جانچ کے لئے 66 لیب بھی بنائے گئے ہیں، اس کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی لیب بناکر ہندوستانیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اس کو عالمی وبا قرار دے دئیے جانے کی وجہ سے سارک ممالک کو ایک ساتھ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔