سوسائٹی
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 136 ہوئی
سندھ میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی 15 کیس سامنے آئے ہیں اور اب ان واقعوں کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی 15 کیس سامنے آئے ہیں اور اب ان واقعوں کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اراکین صوبائی اسمبلی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی مزید تفتان کے 24 ٹیسٹ کا نتیجہ آیا ہے جن میں سے 15 مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک کراچی میں 26، سکھر میں 76 اور حیدر آباد میں ایک کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے۔
ان نئے کیسوں کے سامنے آنے کے بعد صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MC4yMDcuMTc2IA== ejasoft island