کورونا وائرس کے باعث مزار قائد اور باغ قائد اعظم بند
کرونا وائرس کے باعث مزار قائد اور باغ قائد اعظم کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث مزار قائد اور باغ قائد اعظم کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزار قائد انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث مزار قائد اور باغ قائد اعظم کو عوام کے لئے بند کر دیا ہے لہذا یہ مزار دوسرا حکم آنے تک شہریوں کے لئے بند رہے گا اور باغ جناح میں کسی قسم کا اجتماع یا کھیل کود کی سرگرمیاں نہیں ہوسکتی ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے کیس بڑھیں گے اور ہم سب کو اس کے بارے میں معلوم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 27 اور سکھر میں اس وقت تک کرونا وائرس کے 61 کیس ہوگئے ہیں، سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 88 پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 114ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے چائے خانے اور ریسٹورنٹس وغیرہ بند کر دئے جائیں، لوگ بلا وجہ باہر نہ نکلیں، زیادہ سے زیادہ وقت گھروں ہی میں رہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔
اس سے قبل 14 مارچ کو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے کرونا وائرس کے باعث کراچی کی 3 بڑی تفریحی گاہیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے لہذا چڑیاگھر، لانڈھی زو، سفاری پارک کو عوام کے لئے بندکر دیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMDAuMzUg ejasoft island