پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 131 کیسوں کی تصدیق، مجموعی تعداد 184 ہوگئی
پاکستان کے لئے کورونا وائرس کے حوالے سے آج بدترین دن رہا کیونکہ مزید 131 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 184 تک جاپہنچی ہے۔
پاکستان کے لئے کورونا وائرس کے حوالے سے آج بدترین دن رہا کیونکہ مزید 131 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 184 تک جاپہنچی ہے۔
آج تفتان سے سکھر آنے والے مزید 106، کراچی میں 8، خیبرپختونخوا میں 15 جبکہ حیدر آباد اور ملتان میں کورونا وائرس کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے آج مزید 115 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 150 ہوگئی ہے۔ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 106 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک متاثرہ زائرین کی تعداد 119 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں آج مزید 8 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی ایک مریض کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ 19 افراد ایک ہفتہ قبل تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تھے جن میں سے 15 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب کے شہر ملتان میں بھی ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عطا الرحمان نے بھی ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار 44 سالہ مریض لیہ کا رہائشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض تفتان سے ڈیرہ غازی خان کے کورونا کیئر سینٹر منتقل 800 افراد میں تھا جبکہ نشتر اسپتال میں زیر علاج 2 مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ملتان کے شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔
سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے احتیاط کی پرزور درخواست ہے، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMjguODgg ejasoft island