کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری: پی ایس ایل فائیو ٹکٹ کی قیمت میں کمی
میزبان شہر میں ہونے والے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے اور جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاوس فل کے لئے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
سچ ٹی وی نیوز کے مطابق مجوزہ پلان کے مطابق ڈے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھے جارہے ہیں تاہم نائٹ میچز کے لئے نرخوں میں دو سے تین سو روپیہ کا اضافہ ہوگا۔
میزبان شہر میں ہونے والے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے اور جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔
ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کے لئے آرڈر دے دیا جائے گا اور ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے ہوگی، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بیس فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل بائیس مارچ کو لاہورمیں ہوگا۔
aXA6IDMuMTQ3Ljc5LjQ1IA== ejasoft island