میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے منتخب کیا
امریکی گلوکارہ جنیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام نہیں بلکہ اسلام نے انہیں چُنا ہے۔ اپنی آواز کسی طریقہ سے بھی استعمال کرنا نعمت ہے اور قرآن کی تلاوت انتہائی خاص چیز ہے۔
امریکی گلوکارہ جنیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام نہیں بلکہ اسلام نے انہیں چُنا ہے۔ اپنی آواز کسی طریقہ سے بھی استعمال کرنا نعمت ہے اور قرآن کی تلاوت انتہائی خاص چیز ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کو دئے گئے انٹرویو میں امریکی گلوکارہ جنیفر گراؤٹ نے تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی بے مثال چیز ہے کیونکہ آلات موسیقی کے برعکس یہ کوئی بیرونی چیز نہیں بلکہ آپ کے اندر سے آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام سے پہلے ان کا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا، وہ کہتی ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے منتخب کیا ہے۔
جنیفر نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے قرآن کو سمجھنے کے لئے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہے اور اس سے قبل وہ زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میری فیملی میں بہت سے موسیقار تھے، بچپن میں ہی یانو بجانا سیکھا اور پھر گانا سیکھ کر میوزک کی تعلیم حاصل کی، میری گریجویشن مغربی کلاسیکی میوزک میں اے اور یہ اوپرا میں ہے پھر بعد میں ترہب موسیقی میں دلچسپی بڑھنے لگی جو کلاسیکی عرب موسیقی ہے۔
خيال رہے کہ جنیفر کی قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز مقبول ہوئی تھیں، جنیفر نے چھ سال قبل عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو عرب گاٹ ٹیلنٹ میں عربی گاکر سب کو حیران کردیا تھا اور رواں سال انہوں نے اسلام بھی قبول کر لیا ہے۔