وزیر اعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کی اہم ملاقات آج
سندھ پولیس کے سربراہ کی تبدیلی کا معاملہ ابھی طے نہیں پاسکا ہے، اسی سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے آج سندھ کے آئی جی کلیم امام کو طلب کیا ہے۔
سندھ پولیس کے سربراہ کی تبدیلی کا معاملہ ابھی طے نہیں پاسکا ہے، اسی سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے آج سندھ کے آئی جی کلیم امام کو طلب کیا ہے۔
سچ ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں مشتاق مہر کو سندھ پولیس کا سربراہ بنانے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا، سندھ کے آئی جی کے معاملے پر اتحادی جماعت جی ڈی اے اراکین اور حکومتی اراکین سندھ نے اعتراض کیا تھا، اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سے آگاہ کیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جونام دیے گئے ہیں ان میں سے کسی ایک کو آئی جی بنایا جائے، آئی جی سندھ کے لئے مزید نام نہیں دیے جائیں گے۔
aXA6IDMuMjIuNzEuMTEyIA== ejasoft island