ہندوستان: ایئر انڈیا اور انڈیگو نے کارونا وائرس کے خوف سے چین کی بیشتر پروازوں پر لگائی روک
ہندوستانی کیریئر انڈیزگو اور ایئر انڈیا نے بدھ کے روز چین جانے والی اپنی بیشتر پروازوں کو کارونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے روک دیا ہے۔
ہندوستانی کیریئر انڈیزگو اور ایئر انڈیا نے بدھ کے روز چین جانے والی اپنی بیشتر پروازوں کو کارونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے روک دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے ایشیاء، شمالی امریکہ اور یورپ سے اڑنے والی متعدد ایئر لائنز نے بھی چین جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ وائرس اب تک تقریبا 17 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔
نو بھارت ٹائمس کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے چین سے دو جہاز چلانے کی اجازت طلب کی ہے تاکہ وہ اپنے شہریوں کو صوبہ ہوبی سے واپس لاسکے۔ بیجنگ میں ہندوستانی سفارتخانے نے بدھ کے روز ووہان اور ہوبی صوبوں میں مقیم ہندوستانی شہریوں میں رجسٹریشن فارم اور رضامندی کے نوٹس تقسیم کئے ہیں۔
aXA6IDMuMjIuMjQ4LjIwOCA= ejasoft island