ہندوستان: وزیر دفاع نے فوج میں خواتین کے لئے مستقل کمیشن پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیاخیر مقدم
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکار مسلح افواج میں اِستری شَکتی یعنی خواتین کی طاقت کو مستحکم کرنے کےلئے کام کررہی ہے، اور وہ اس سمت میں آگے قدم بڑھانے کی پابند ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال وزارتِ دفاع نے بھارتی فوج کی سبھی دس شاخوں میں خواتین کو
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں خواتین کے لئے مستقل کمیشن کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کےلئے مستقل کمیشن کے نظریے کی حمایت کی تھی، اور 2018 میں یومِ آزادی کی اپنی تقریر میں پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔
نيوز اون اير كے مطابق جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکار مسلح افواج میں اِستری شَکتی یعنی خواتین کی طاقت کو مستحکم کرنے کےلئے کام کررہی ہے، اور وہ اس سمت میں آگے قدم بڑھانے کی پابند ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال وزارتِ دفاع نے بھارتی فوج کی سبھی دس شاخوں میں خواتین کو مستقل کمیشن دیا ہے ، جن میں سگنل کور ، سراغ رساں شعبہ ، ہوا بازی ، انجینئرنگ اور سروس کور شامل ہیں۔