امریکہ کے خصوصی نمائندہ اور شاہ محمودقریشی كے مابين ملاقات
امریکہ کےخصوصی نمائندہ زلمےخلیل زاد نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی ہے۔
امریکہ کےخصوصی نمائندہ زلمےخلیل زاد نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر پہنچے ، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن کی کاوشوں سمیت خطےمیں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور افغان امن کارروائی کی کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات سے متعلق حالیہ صورتِ حال کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی ہے۔
اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے بتايا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدہ طے پانے سے “انٹائر افغان مذاکرات” کی راہ ہموار ہو گی – جو نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا۔
وزیر خارجہ کا مزيد کہنا تھا کہ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
ياد رہے کہ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کا مقصد خطے میں امن وسلامتی کو فروغ دینا ہے۔ اسی تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کے معترف رہے ہیں۔