ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق
وزیراعظم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بيان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے سلسلہ میں بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعظم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بيان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی ہے اور اس میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے سلسلہ میں بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں صدر ٹرمپ نے پاک اور ہندوستان کی کشیدگی کو کم کرنے اور مسئلۂ کشمیر کو حل کرنے کے سلسلہ میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ان دونوں رہنماؤں نے افغان سے متعلق امن وسلامتی کی کاروائی کے سلسلہ میں بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کو پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا ہے اور اسی طرح امریکہ اور ایران کی کشیدگی میں کمی لانے کے لئے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارتی چینل کے استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔
aXA6IDMuMTMzLjEyNi4zOSA= ejasoft island