ہندوستانی اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی فین ہوگئیں
ہندوستانی اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں کی مداح ہوگئی ہیں، جس کا ذکر آئے دن وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرتی نظر آتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے بھی ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

جنگ روزنامہ كے مطابق انہوں نے صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈرامہ ’باغی‘ دیکھنے کا یہاں کسی نے انہیں مشورہ نہیں دیا تھا لیکن انہوں نے دیکھا اور انہیں بہت پسند آیا، اسکی کہانی بہت ہی زبردست ہے اور صبا قمر کے تو کیا کہنے ہیں۔
میرا چوپڑا آئے دن ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے مشورے طلب کرتی نظر آتی ہیں۔ ناصرف یہ بلکہ وہ دلچسپی لے کر پاکستانی ڈرامے دیکھتی بھی ہیں اور ڈرامے سے متعلق رائے بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
aXA6IDMuMTQyLjE2NC4xMjAg ejasoft island