ملیے کچرا صاف کرنے والے ’اسپائیڈر مین‘ سے
انڈونیشیا کے کیفے میں کام کرنے والے شہری نے اپنے محلے کے لوگوں کو کچرا صاف کرنے کی ترغیب دینے کے لئے سپر ہیرو ’اسپائڈر مین‘ کا روپ دھار لیا۔
انڈونیشیا کے کیفے میں کام کرنے والے شہری نے اپنے محلے کے لوگوں کو کچرا صاف کرنے کی ترغیب دینے کے لئے سپر ہیرو ’اسپائڈر مین‘ کا روپ دھار لیا۔
انڈونیشیائی شہری روڈی ہارٹونو سڑکوں اور سمندر سے کچرا سمیٹتا تھا اور چاہتا تھا کہ دیگر لوگ بھی اس کی تقلید کریں لیکن کوئی ان کی طرف توجہ نہیں دیتا تھا۔
36 سالہ ہارٹونو کا کہنا ہے کہ شروع میں میں نے بغیر ’کاسٹیوم‘ پہنے کوڑا صاف کرنا شروع کیا تو میں نے دیکھا کہ کوئی میری طرف متوجہ نہیں ہورہا ہے جبکہ میں چاہتا تھا کہ باقی علاقہ کے مکین بھی اس کام میں میرا ساتھ دیں، میں لوگوں سے کہتا تھا کہ میرا ساتھ دیں لیکن وہ میرے ساتھ نہیں آتے تھے پھر میں نے اسپائڈر مین کا روپ دھار کر کچرا اٹھانا شروع کردیا اور جب میں نے کاسٹیوم پہنا تو دیکھا کہ شہریوں کی جانب سے مجھے شاندار ردِ عمل ملنا شروع ہو گیا۔
aXA6IDE4LjIyMi4xNDguMTI0IA== ejasoft island