فون پر روسی صدر سے نریندر مودی کی بات چیت
پیر کے روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات کی ہے
پیر کے روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ علاقائی اور عالمی مسائل کی وجہ سے علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں دونوں ممالک کے مابین عظیم مماثلت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایک امریکی حملہ میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے ہلاک ہونے کے چند دنوں بعد خلیجی خطے میں ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر ان دونوں رہنماؤں کے مابین فون کے ذریعہ یہ گفتگو ہوئی ہے۔
پوٹن اور مودی نے 2020 میں تمام شعبوں کے اندر ہندوستان اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کام کرنے کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم كا کہنا ہے کہ وہ اس سال روس میں ہونے والے ایس سی او اور برکس سربراہی اجلاس میں بھی حصہ لینے والے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxOS4yMi4xNjkg
ejasoft island