ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
یوکرین کے مسافر جہاز کو میزائل سے تباہ کئے جانے کے خلاف ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین حادثہ کے ذمہ داروں کو سزا دئے جانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی طرف سے استعفی دئے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

عالمى میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دوسرے دن بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
جيو نيوز کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کی طرف سے حکومت مخالف نعرے لگائے جارہے ہیں جبکہ اس دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں اور ان فورسز کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
ياد رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 جہاز 8 جنوری کو ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے سمیت 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ان میں 82 ایرانی شہری بھی شامل تھے۔
aXA6IDEzLjU4LjI0NC4yMTYg ejasoft island