سیاست
چین كى جانب سے زمبابوے پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی حمایت
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک اور اداروں نے زمبابوے پر یک طرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک اور اداروں نے زمبابوے پر یک طرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔
اے پی پی کے مطابق یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ذریعہ زمبابوے کی ترقی کو حاصل کرنے کے جائز حق کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
چین زمبابوے اور افریقی ممالک کی جانب سے زمبابوے پرعائد پابندیوں کو جلد ختم کرنے کی اپیل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ چین اور افریقہ کا گہرا تعاون اور مشترکہ ترقی وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔
چین سب سے بڑا ترقی پزیر ملک ہے اور افریقہ میں ترقی پزیر ممالک کی تعداد سب سے زیادہ ہے لہذا دونوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔