الائچی کھا کر گرم پانی پینے کے بے شمار فائدے
الائچی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں کمی کے لئے انتہائی مفید ہے جبکہ سینے کی جلن، متلی کی صورت میں بھی یہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے. الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے.
الائچی کھا کر گرم پانی پینے کے بے شمار فائدے
الائچی میں بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند فوائد بیان کئے جا رہے ہیں . نظام انہضام میں بہتری؛ سبز الائچی قدرتی طور پر نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے .
قدرت روزنامہ كے مطابق الائچی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں کمی کے لئے انتہائی مفید ہے جبکہ سینے کی جلن، متلی کی صورت میں بھی یہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے. الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے.
نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں دو سے تین سبز الائچی کے دانے، ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا اور دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے یا الائچی کے چند دانے سبز چائے میں شامل کر کے استعمال کئے جائیں تو اس سے نظام انہضام کی خرابی اور بدہضمی کی شکایت دور ہو جائے گی۔
سانس میں بدبو؛ سبز الائچی اور جراثیم کش مسالہ کا استعمال خصوصا الائچی کے بعد گرم پانی پینے سے انسانی صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔
اس کا سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ الائچی کھانے کے بعد گرم پانی پیتے ہیں تو آپ کے سر کا بال گرنا بند ہوجائے گا اور اس کے علاوہ سر کی خوشکی بھی ختم ہوجائے گی، اگر رات کے وقت استعمال کیا جائے تو اور بھی بہت سے فائدے ہیں جیسے قبض کا خاتمہ ہونا ، خون کا ٹھیک طریقے سے گردش کرنا اور سر درد سے چھٹکارا حاصل ہونا وغیرہ۔
خیال رہے کہ الائچی کے استعمال کا طریقہ کار نہایت ہی آسان ہے کھانے کے بعد چند دانے سبز الائچی کے چبا لئے جائیں یا صبح چائے میں الائچی کا استعمال کیا جائے تو بہت جلد اس کا نمایاں اثر ظاہر ہونے لگے گا۔