پاک فوج: کورونا کے خلاف بہترین دفاع آئسولیشن سے زیادہ باہمی تعاون ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف بہترین دفاع آئسولیشن سے زیادہ باہمی تعاون ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف بہترین دفاع آئسولیشن سے زیادہ باہمی تعاون ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ'آج کورونا وائرس نے پوری دُنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے حتیٰ کہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں، 23 مارچ 1940 کو قیام پاکستان کا عمل سامنے، اب ایک مرتبہ پھر ہمیں محفوظ پاکستان کے لئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہے، یہ حقیقت ہے کہ چیلنجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں، ان حالات میں عوام کا ریاست پر بھرپور اعتماد ہی اس صورتحال سے نکلنے میں مدد دے سکتا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں ہر کوشش اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، کل شام ایک خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان کی سول اداروں کی امداد کے لئے تیاری اور لائن آف ایکشن کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت افواج پاکستان کو مدد کے لئے طلب کر لیا ہے، پاکستان آرمی کی لائن آف کنٹرول اور مغربی سرحد پر بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود آرمی چیف نے تمام دستیاب نفری اور افواج پاکستان کے تمام دستیاب طبی وسائل کو ضرورت کے مطابق تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
aXA6IDMuMTYuMTUuMTQ5IA== ejasoft island