پاکستان: مساجد میں نمازکی ادائیگی کے لئے حفاظتی تدابیر
پاکستان کے شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تحت مساجد میں نماز کی ادائیگی کےلئے مناسب حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پاکستان کے شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تحت مساجد میں نماز کی ادائیگی کےلئے مناسب حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سى 42 کے مطابق مساجد میں تازہ ہوا کی آمد ورفت کے لیے نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اوردروازے کھول کر رکھے جائیں، جمعہ کی نماز چھوٹی مساجد میں بھی پڑھائی جائے جہاں عام حالات میں نماز جمعہ ادانہیں کی جاتی ہے، چھوٹی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا مقصد جامع مساجد سے ازدحام کو کم کرنا ہے،مساجد میں قائم تمام وضو خانے عارضی طور پر بند کردیے جائیں۔
مساجد میں صفوں کے درمیان ایک صف کو خالی چھوڑا جائے اور صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، سنت و نفل گھر پر ادا کیے جائیں، یہی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
نماز جمعہ کے بعد مسجد سے نکلتے وقت ازدحام نہ پیدا ہو اس بات کا خاص دھیان رکھا جائے،اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔