پاکستان:کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں 80 فیصد کمی
کورونا سے بچاؤ کےلئے تین روزہ حکومتی اقدامات کے بعد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک میں 75 فیصد سے اسی فیصد کمی رہی، سیف سٹی اتھارٹی کے اعدا وشمار کے مطابق مختلف علاقوں میں ٹریفک بیس فیصد سے بھی کم رہی۔
کورونا سے بچاؤ کےلئے تین روزہ حکومتی اقدامات کے بعد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک میں 75 فیصد سے اسی فیصد کمی رہی، سیف سٹی اتھارٹی کے اعدا وشمار کے مطابق مختلف علاقوں میں ٹریفک بیس فیصد سے بھی کم رہی۔
سى 42 کے مطابق حکومت کی جانب سے پیر کے روز جزوی طور پر لاک ڈاؤن کرتے ہوئے مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق سڑکوں پر ہفتے کے روز پینتیس سے چالیس فیصد ٹریفک میں کمی ہوئی تھی، جبکہ اتوار اور پیر کے روز شہر میں سڑکوں پر ٹریفک 75 فیصد سے اسی فیصد کم رہی۔
اس وجہ سے سڑکیں خالی نظر آئیں ۔ سیف سٹی اتھارٹی کے اعداوشمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک بیس فیصد سے بھی کم رہی ۔