چین: ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جلد کامیابی حاصل ہو
چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق بیجنگ حکومت کے اقدامات کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق بیجنگ حکومت کے اقدامات کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف چین کے کردار کو سراہا ہے۔
لی جیان ژاؤ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ چین کے تجربات کی پیروی کریں، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو کورونا کے خلاف جلد کامیابی حاصل ہو۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کورونا سے نمٹنے کے لئے نیک تمناؤں کا بیان مہلک وبا کے خلاف جنگ میں پاکستانی حوصلوں کو جلا بخشے گا اور اس سے طبی عملے سمیت ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی جو کورونا کریش مشن میں توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے چینی حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مہلک وبا سے نمٹنے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjEyMS4xNjAg
ejasoft island