پاکستان: کراچی میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز آئے سامنے
پاکستان کے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 18 مزید نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 333 ہوگئی ہے۔
پاکستان کے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 18 مزید نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 333 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے 18 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 333 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 123 ہوچکی ہے، کراچی میں لوکل ٹرانس میشن کیسز کی تعداد 77ہوگئی ہے، 18 کیسز میں سے 4 کی ٹریولنگ ہسٹری سامنے آئی ہے، 2 مریضوں نے برطانیہ اور 2 نے ترکی کا سفر کیا تھا۔
اے آر وائی کے مطابق سکھر زائرین میں 210 کیس مثبت اور 1126 کیس منفی سامنے آئے ہیں، اور 4مقامی وائرس منتقلی کے کیس رائیونڈ اجتماع والے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 10 کیس سماجی رابطوں سے سامنے آئے ہیں، اس لئے شہری احتیاط کریں اور سماجی رابطے انتہائی محدود کر دیں۔
aXA6IDMuMTM4LjEyMi4xOTUg ejasoft island