پاکستان: سندھ حکومت نے كورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا
آج رات بارہ بجے سے صوبے بھر میں شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سرکاری اور نجی دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں، سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی ادارے ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکیں۔
آج رات بارہ بجے سے صوبے بھر میں شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سرکاری اور نجی دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں، سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی ادارے ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر سندھ میں آج رات سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کسی کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کر دی ہے کہ ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے۔ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔
مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی سروسز، پانی، بجلی، گیس اور کیبل کی سہولیات جاری رہیں گی۔ بینک اپنا کام جاری رکھیں، مگر کم عملے پر اکتفا کریں۔ کیسکو، سیپکو اور کے الیکڑک کو خصوصی ہدایتیں بھی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی کے 5 ہزار روپے والے بل کو 10 مہینوں کی قسطوں میں وصول کیا جائے جبکہ گیس کے 2 ہزار روپے کے بل پر بھی عوام کو اگلے دس ماہ کا ریلیف دیا جائے۔
مراد علی شاہ نے مخیر حضرات سے کورونا فنڈز میں امداد کرنے کی اپیل کی ہے اور صوبے میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے مزید اقدامات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
ادھر آئی جی سندھ مشتاق مہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھرپور ہدایت کی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjExNC4zOCA= ejasoft island