دنیا بھر میں کورونا کے باعث 188 ممالک میں ہوئیں 13 ہزار 67 ہلاکتیں
دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، اس خطرناک وائرس نے 188 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، اس خطرناک وائرس نے 188 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 67 ہو گئی ہیں، کورونا سے اب تک 3 لاکھ 8 سے زائد افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں 793 ہلاکتیں ایک ہی روز میں ہوئیں، جنوبی کوریا میں 2 ،چین اور فلپائن میں چھے اور امریکہ میں مزید 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، افریقہ میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق چین کے بعد کورونا نے یورپ میں پنجے گاڑ لئے ہیں، اٹلی میں کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 793 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 4 ہزار 8 سو 25 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں مزید 46 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 348 ہو گئی ہے، 2 ہزار 652 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایران میں 1556، اسپین میں 1381 اور فرانس میں 562 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا مثبت نکلنے کی صورت میں ہر شخص کو مفت طبی امداد دی جائے گی، کورونا کے ٹیسٹ کے لئے امیگریشن اسٹیٹس چیک نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال اٹلی سے بھی ابتر ہو سکتی ہے، تاہم ابھی ہلاکتوں کی تعداد 233 ہے. افریقہ کے متعدد ممالک میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، وہاں بھی اب تک کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
aXA6IDMuMTUuMTY4LjIg ejasoft island