کورونا وائرس: ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں 23سے 31 مارچ تک دفعہ 144 نافذ
دہلی حکومت نے 23 مارچ سے 31 مارچ تک دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران دہلی آنے والی گھریلو پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نیز دہلی آنے والی کسی بھی عوامی گاڑی کے لئے داخلہ ممنوع رہے گا۔
دہلی حکومت نے 23 مارچ سے 31 مارچ تک دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران دہلی آنے والی گھریلو پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نیز دہلی آنے والی کسی بھی عوامی گاڑی کے لئے داخلہ ممنوع رہے گا۔ صرف 25 فیصد ڈی ٹی سی بسیں چلائی جائیں گی ، جو ضروری خدمات میں مصروف لوگوں کی مدد کریں گی۔
سی ایم کیجریوال نے کہا کہ تمام نجی دفاتر بھی بند رہیں گے ، لیکن ملازمین خواہ وہ مستقل ملازم ہوں یا معاہدے پر ہوں ، انہیں ڈیوٹی پر مانا جائے گا۔ کمپنیوں کو اس عرصے کی تنخواہ بھی ملازمین کو ادا کرنا ہوگی۔
اس سے قبل دہلی پولیس کمشنر اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر قومی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرچکے ہیں۔ پولیس کمشنر اسٹاف آفیسر ڈی سی پی وکرم کے۔ پوروال نے کہا "سیکشن 144 کو نافذ کرنے کے لئے عوام سمیت تمام ایجنسیوں کی مشترکہ تشہیر اور کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔ خاص طور پر جب دنیا کورونا جیسے خوفناک سانحے سے دوچار ہے۔"
دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان اسسٹنٹ پولیس کمشنر انیل متل نے آئی اے این ایس کو بتایا " دفعہ 144 کو دہلی میں نافذ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کمشنر کے جاری کردہ حکم کو اتوار ، 22 مارچ ، 2020 کی شام 9 بجے سے موثر سمجھا جائے گا۔ فی الحال یہ آرڈر 31 مارچ 2020 کی آدھی رات تک نافذ ہوگا۔
aXA6IDMuMTQ3LjI4LjkzIA==
ejasoft island