انٹرٹینمنٹ
رپورٹس: اسپین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ہوئی 1700 سے متجاوز
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسپین میں تازہ ترین رپورٹوں کے حوالے سے اتوار کے روز کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات کی تعداد 1326 سے بڑھ کر 1720 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے۔ چین سے لے کر اٹلی اور یونائٹیڈ اسٹیٹ تک پوری دنیا میں ایک قیامت برپا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اسپین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں 1700 سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسپین میں تازہ ترین رپورٹوں کے حوالے سے اتوار کے روز کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات کی تعداد 1326 سے بڑھ کر 1720 ہوگئی ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسوں کی تعداد آج 24926 سے بڑھ کر 28،572 ہوگئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjEwMi4yMzkg ejasoft island