کورونا وائرس: پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں فوج طلب کرلی گئی
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کی حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کو سولین اختیارات دینے کی درخواست کردی ہے۔
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کی حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کو سولین اختیارات دینے کی درخواست کردی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی ضرورت ہے۔ صوبے میں پاک فوج کی مدد سے کورونا کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی۔
بلوچستان حکومت نے عوام کو10روز گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ اردو پوائنٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ عوام بنا ضرورت گھروں سے نکلنے سے بچیں، بھیڑ والی جگہوں پر مت جائیں، تفتان سے آج زائرین کا آخری گروپ بھی واپس آجائے گا۔
وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زائرین کو اپنی گاڑیوں میں لے جانے پر ٹرانسپورٹرز کو سلام کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ تفتان سے آج زائرین کا آخری گروپ پاکستان واپس آجائے گا۔ تمام افراد کو قرنطینہ بھیج دیا جائے گا۔ وقفے وقفے سے آنے والوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ کا مطلب یہ ہے کہ مریض کو علیحدہ رکھ کر بیماری کو پھیلنے سے روکا جائے۔
وزیراعلیٰ نے اٹلی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے اگر اٹلی نے اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج کرفیو نہ لگانا پڑتا۔امریکہ، یورپ اور اٹلی نے بیماری کے پھیلنے کا انتظار کیا اور وہ آج نتائج بھی بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک سے آنے والے لوگ احتیاط کریں۔ عوام کو10روز گھروں میں رہنے کی اپیل کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام غیرضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، رش والی جگہوں پر مت جائیں۔
aXA6IDEzLjU5LjM2LjIwMyA=
ejasoft island