انٹرٹینمنٹ
کورونا وائرس: ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 21
ترکی میں عالمی وبا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21 اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔
ترکی میں عالمی وبا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21 اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بتایا ہے کہ آج ہفتے کے روز 12 لوگوں کی وفات ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 947 ہوگئی ہے جن میں 277 کیس نئے سامنے آئے ہیں۔
ترکی وزیر صحت نے مزید کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2950چیک اپ کئے گئے ہیں۔