کورونا سے ہوشیار: بے احتیاطی اور لاپرواہی کے باعث پوری پاکستانی فیملی ہوئی کرونا کی شکار
پاکستان کے شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بے احتیاطی اور لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا وائرس کی شکار ہوگئی ہے۔
پاکستان کے شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بے احتیاطی اور لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا وائرس کی شکار ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک خاتون کی بے احتیاطی اور لاپرواہی کے سبب پوری فیملی کرونا وائرس کی شکار ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے شادی میں شرکت کے لئے کراچی پہنچنے والی خاتون میں کرونا وائرس کی پہلے تصدیق ہوئی تھی. خاتون میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہل خانہ کے ٹیسٹ کئے گئے تو خاندان کے 9 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو گھر میں ہی آئسولیٹ کردیا گیا ہے، ایک ایک کرکے شادی کی تقریب میں آنے والے افراد کا پتہ لگایا جارہا ہے۔