کورونا وائرس: برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 220
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 53 افراد کے اضافہ کے ساتھ 220 ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جہاں اس وبا نے پوری دنیا کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے وہیں برطانیہ میں اس کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 220 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 53 افراد کے اضافہ کے ساتھ 220 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 41 سال سے 94 سال کے درمیان ہیں اور یہ سبھی لوگ صحت سے متعلق کسی نہ کسی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔
اتھارٹی نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ تقریبا 72818 افراد کی جانچ کی گئی ہے جن میں 5018 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS45NS4yNDQg ejasoft island