21 مارچ شاعری کا عالمی دن
21 مارچ یعنی آج شاعری کا عالمی دن منایا جارہا ہے، شاعری دراصل جذبات کی عکاسی، الفاظ کی کہانی کے ساتھ افراد اور قوموں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔
21 مارچ یعنی آج شاعری کا عالمی دن منایا جارہا ہے، شاعری دراصل جذبات کی عکاسی، الفاظ کی کہانی کے ساتھ افراد اور قوموں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق اقوام متحدہ نے آج کے دن کی منابست سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نظمیں ہر قسم کے مشکل وقت میں آرام فراہم کرتی ہیں، چاہے وہ مشک کرونا وبا ہی کیوں نہ ہو۔ اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں اپنی نظمیں شیئر کریں تاکہ وہ مدد گار ثابت ہوں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی جنرل اسمبلی نے سنہ 1999 میں 21 مارچ کو یوم شاعری سے منسوب کرنے کی قرارداد پاس کی تھی، جس کے بعد سے اس دن کو بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد شاعری کی اہمیت، نوجوان شاعروں کو اپنی تصانیف متعارف کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ لکھنے اور پڑھنے والوں کے اندر احساس کا جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ دلوں میں گداز اور لہجے میں شائستگی پیدا ہو سکے۔
شاعری نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا، خواجہ فرید، بابا بلھے شاہ اور سلطان باہو کی کافیاں امن اور اسلام کے فروغ کا ذریعہ بنیں، جب ان الفاظ کو نظموں کی صورت میں اقبال نے لکھا تو بیداری کا کام کیا۔ فیض اور غالب کے شعروں میں جب شاعری ڈھلی تو انقلاب کا سامان مہیا کیا اور جب غالب، ساحر لدھیانوی، ناصر وفراز کو شاعری نے منتخب کیا تو پیار والفت کی نئی کونپلوں نے جنم لیا۔