کینیائی صدر: ہم کرونا وائرس کے چلتے "نماز نیشنل ڈے" منانے کا اعلان کرتے ہیں
کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا نے ہفتے کے روز مختلف مذاہب کے پیشواؤں کی مہمان نوازی کی ہے تاکہ یہ دن مختلف مذاہب کی نمازوں کے قومی دن کے قائم مقام ہو جائے۔
کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا نے ہفتے کے روز مختلف مذاہب کے پیشواؤں کی مہمان نوازی کی ہے تاکہ یہ دن مختلف مذاہب کی نمازوں کے قومی دن کے قائم مقام ہو جائے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کینیا کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پہلے کیس کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد صدر اوہورو کینیاٹا نے ہفتہ کے روز مسلمان، ہندو اور عیسائی پادری کی میزبانی کی ہے اور یہ دن مختلف مذاہب کے لئے قومی دن کی نماز کے طور پر منایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس مشرقی افریقی ملک میں کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ بہت سارے افراد رپورٹ آنے کے انتظار میں ابھی بھی الگ تھلگ ہیں۔
صدر کینیاٹا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہفتے کے روز منعقدہ اجتماع کے دوران کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں سائنسی علوم پر بھروسہ کرنا چاہئے، نماز ودعا پر نہیں۔ لیکن میں پورے یقین کے ساتھ آپ سے یہ بات کہتا ہوں اور آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سائنس کو بھی خدا کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ صدر کینیاٹا خود بھی ایک کیتھولک عیسائی ہیں۔
aXA6IDMuMTM3LjE3Mi42OCA= ejasoft island