کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے پاکستانی ڈاکٹر چل بسے
گلگت بلتستان: کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر خود وائرس کا شکار ہوکر چل بسے ، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان: کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر خود وائرس کا شکار ہوکر چل بسے ، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ، گلگت میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر چل بسے، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران وائرس کا شکار ہوئے، ڈاکٹر اسامہ نے انسانیت کےلئے اپنی جان قربان کی، وہ قومی ہیرو ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا کے بعد ڈاکٹر اسامہ ریاض جگلوٹ گلگت بلتستان ہی میں اسکرینینگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، انھوں نے قائد اعظم میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کی تھی، جبکہ اگست 2019 میں انہوں نے پی پی ایچ آئی گلگت میں بطور ڈاکٹر کام شروع کیا تھا، اور اسی سال فروری 2020 میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان بھی پاس کیا اور جولائی میں اسپیشلائزیشن میں انڈکشن کے منتظر تھے۔
aXA6IDMuMTQ5LjIzNC4xNDEg ejasoft island