ہندوستان کے 75 اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن، تمام مسافر ٹرینیں بند
ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی ملک کے 75 اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی ملک کے 75 اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
دلی، جھارکھنڈ، پنجاب اور ناگالینڈ جیسی ریاستوں نے بھی اس مہینے کے اواخر تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے پورے ملک میں سبھی مسافر ٹرینوں کی آمدورفت بند کر دی ہے۔
بی بی سی کےمطابق دلی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر کی صبج سے کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں میٹرو ریلوے سمیت سبھی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ صرف لازمی خدمات سے وابستہ دفاتر کھلے ہوئے ہیں۔
دواؤں اور روز مرہ کی اشیا کی دوکانوں کے علاوہ سبھی دوکانیں اور بازار بند ہیں۔ اس دوران کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 415 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8 بتائی جارہی ہے۔
مہاراشٹر، مغربی بنگال، ہریانہ، آندھرا پردیش اور اتر پردیش میں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ممبئی میں مقامی ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں۔ کورونا کے خوف سے لاکھوں نوکری پیشہ افراد ممبئی، پونے، بنگلور اور دلی جیسے شہروں سے اپنی آبائی ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں۔ لیکن ٹرینیں بند ہو جانے سے بڑی تعداد میں یہ ورکرز سفر نہیں کر سکیں گے۔
aXA6IDMuMTQuMTMyLjIxNCA= ejasoft island