کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں دلہن ماسک کی مانگ بڑھ گئی
پاکستان میں فروری 2020 کے آخر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد جہاں ملک بھر میں میڈیکل اور عام فیس ماسک کی قلت ہوگئی ہے، وہیں سینیٹائیزرز اور دیگر طبی چیزوں اور دوائیوں کی بھی قلت پیدا ہونے لگی ہے۔
پاکستان میں فروری 2020 کے آخر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد جہاں ملک بھر میں میڈیکل اور عام فیس ماسک کی قلت ہوگئی ہے، وہیں سینیٹائیزرز اور دیگر طبی چیزوں اور دوائیوں کی بھی قلت پیدا ہونے لگی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث جب سندھ حکومت نے شادیوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر فیس ماسک پہنے کی ہدایات کی تو اچانک ملک میں فیس ماسک کے حوالے سے نیا ٹرینڈ سامنے آیا اور دلہنوں کے لئے دیدہ زیب ماسک تیار ہونے لگیں۔
سندھ کے بعد دیگر صوبوں نے بھی شادیوں کے اجتماعات پر پابندی لگائی تو دلہنوں کے فیس ماسک کی مانگ میں اور اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد شادی کے جوڑے تیار کرنے کے سلسلہ میں فیش ہاؤسز سمیت عام درزیوں نے بھی دلہنوں کے لیے دیدہ زیب فیس ماسک تیار کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور اس وقت جہاں میڈیکل اور عام فیس ماسک دستیاب نہیں ہیں، وہیں فیشن ہاؤسز اور درزی بھی دلہنوں کے لئے دیدہ زیب اور مہنگے فیس ماسک بنانے میں مصروف ہیں۔
ایک میڈیائی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد جو لوگ اس سیزن میں شادیاں کر رہے ہیں، وہ احتیاطی تدابیر کے تحت شادی کے لباس کی طرح دیدہ زیب فیس ماسک بھی پہن رہے ہیں۔
دلہوں کے مقابلے زیادہ دلہنوں کے لئے فیس ماسک کی مانگ کی جا رہی ہے اور فیشن ہاؤسز اپنی کمائی کو بڑھانے کی غرض سے لباس کی میچنگ پر بھی فیس ماسک بنا کر دے رہے ہیں۔
دلہنوں کے لئے تیار کئے جانے والے فیس ماسک عام فیس ماسک کی طرح نہیں ہوتے بلکہ ان پر کڑھائی کا کام بھی کیا جاتا ہے جبکہ ان میں خاص کپڑے کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود شادی کرنے والے جوڑوں کی ایسی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جنہوں نے شادی کے موقع پر ماسک پہن رکھا ہے۔
وبا کے پھیلنے اور ملک میں عام فیس ماسک نہ ملنے سمیت لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی حکومتی کوششوں کے دوران شادی کرنے والے افراد اور دلہنوں کے لئے دیدہ زیب فیس ماسک کا مطالبہ کرنے والے افراد کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
تاہم دیکھا جائے تو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن اس کے اور شادیوں کی تقریبات پر پابندی ہونے کے باوجود لوگ شادیاں کر رہے ہیں اور اپنی شادیوں کو یادگار بنا رہے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNy4xOTYuMTg0IA== ejasoft island