پاکستان: نامور خطاط، مصور اورشاعر صادقین کی33 ویں برسی آج
شہرۂ آفاق خطاط،مصور اور شاعر صادقین کی آج 33 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ صادقین نے پوری دنیا میں اپنی مصوری اور خطاطی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔
شہرۂ آفاق خطاط،مصور اور شاعر صادقین کی آج 33 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ صادقین نے پوری دنیا میں اپنی مصوری اور خطاطی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔
جى اين اين كے مطابق صادقین30 جون 1920 کو ہندوستان کے شہر امروہہ (اترپردیش) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید صادقین حسین نقوی تھا۔ ان کا تعلق سادات خاندان سے تھا، جو فنِ خطاطی کے حوالے سے مشہور تھا ، صادقین حسین کےداد بھی فنِ خطاطی کے ماہر تھے ۔
آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم آبائی شہر امروہہ ہی میں حاصل کی ، بعد ازاں آگرہ یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ تقسیم ہند کےبعد آپ اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے پاکستان آگئے، اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی ۔
aXA6IDE4LjExNy44MS4yNDAg ejasoft island