آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
گزشتہ روز 92 ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں ہوا۔
گزشتہ روز 92 ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں ہوا۔
آسکر ایوارڈز کو ہالی وڈ کا معتبر ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے، اور 2020 کے آسکر ایوارڈز کی اس شاندار تقریب کے موقع پر تمام فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جگمگاتے ہوئے نظر آئے۔
آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’جوکر ‘کے اداکار ہواکوئین فینکس کے نام رہا۔ رینی زیلویگر نے فلم ’جوڈی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ ’فلم ونس اپ آن ٹائم ان ہالی وڈ‘ کے لیے بریڈ پٹ کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ’پیراسائٹ‘ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔ بہترین ہدایت کار کا آسکر بھی فلم ’پیراسائٹ‘ کے بونگ جون ہو کےنام رہا۔ بہترین دستاویزی فلم میں آسکر ’امریکن فیکٹری‘ کے نام رہا۔