پاکستان میں تاجروں کی درخواستیں منظور ، نئے قوانین نافذ
ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کر کے قوانین میں ترمیم کردی گئی ہے، جس سے کاروبار مزید آسان ہوجائے گا اور اب ادارے کو تاجروں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق تاجروں کا جائز مطالبہ تھا کہ ان پر عائد کم از کم ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے کیونکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے زیادہ شرح کی وجہ سے اپنی فروخت کے اعداد و شمار دینے سے گریز کرتے تھے۔
اے ار وائی نيوز کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کر کے قوانین میں ترمیم کردی گئی ہے، جس سے کاروبار مزید آسان ہوجائے گا اور اب ادارے کو تاجروں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں میں فروخت کے درست اعداد و شمار کے رحجان کو تقویت دینے کے لئے ٹیکس کی کم از کم شرح کو قابل قبول بنایا گیا ہے، اسی طرح تجارتی آسانی کے فروغ کے لئے درمیانے درجے کے تاجروں کو ودہولڈنگ سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔