اڈانی کمپنی نے کرشناپٹنم پورٹ کے 75 فیصد حصص خریدنے پر کیا اتفاق
ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے کی بندرگاہ آپریٹر ، اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) نے کرشناپٹنم پورٹ کمپنی لمیٹڈ (کے پی سی ایل) میں 75 فیصد حصص 13،500 کروڑ کی مالیت پر خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

کرشنا پٹنم پورٹ کمپنی آندھرا پردیش کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور کمپنی نے گذشتہ مالی سال2019 میں 54 ملین میٹرک ٹن کارگو سنبھالا تھا۔ کمپنی کی آمدنی 2394 کروڑ روپے تھی۔
خریداری کے عمل سے اڈانی پورٹس 2025 تک اپنے کارگو ہینڈلنگ کی گنجائش 400 ملین ٹن تک بڑھانے کے منصوبے کو تیز کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حصول کی داخلی وصولیوں اور موجودہ نقد بیلنس کے ذریعے مالی اعانت کی جائے گی۔
aXA6IDE4LjIxNy4xMDguMTEg
ejasoft island