پاکستان: ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہونچی اسلام آباد
مومن الحسن کی قیادت میں 17 رکنی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہان نے ان کا استقبال کیا ہے اور سخت سیکورٹی میں مہمان ٹیم کو مقامی ہوٹل روانہ کیا گیا ہے۔

92 نيوز کے مطابق ہوٹل میں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ناشتہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والے پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ آج پاکستانی شاہین اور بنگلہ دیشی ٹائیگرز دونوں ہی آرام کریں گے اور جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
سیریز کی ٹرافی رونمائی بھی جمعرات کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہو گی، اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔